اتوار 5 جنوری 2025 - 21:38
غزہ میں صہیونی حملوں کے نتیجے میں متعدد مساجد کو نقصان

حوزہ/ فلسطین کی وزارت اوقاف و امور دینی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں درجنوں مساجد تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا کہ صہیونی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 1000 سے زائد مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے "ٹی آر ٹی" کے مطابق، فلسطینی وزارت اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ 815 مساجد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ 151 دیگر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت اوقاف نے مزید کہا کہ ان حملوں کے دوران 19 قبرستان اور 3 گرجا گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ تباہی 2024 میں غزہ کے خلاف اسرائیل حملوں کے دوران ہوئی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر، وولکر تورک نے بھی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں انسانی حقوق کی تباہی دنیا کی نظروں کے سامنے جاری ہے۔" انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید، بڑے پیمانے پر بے گھر، اور غزہ کی سرزمین تباہ ہو چکی ہے۔

ہلال احمر غزہ کے سربراہ کے مطابق، اسرائیلی حملوں نے غزہ کے 38 میں سے 26 اسپتالوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کرکے اسپتال کے سربراہ اور 300 طبی عملے کو گرفتار کر لیا اور مریضوں کو زبردستی اسپتال سے نکال دیا، جو اسرائیل کا غزہ کے نظام صحت کے خلاف تازہ ترین جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے ان حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ان دعوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے کہ حماس ان مقامات کو غلط استعمال کر رہی ہے۔

غزہ میں صہیونی حملوں کے نتیجے میں متعدد مساجد کو نقصان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha